پاکستان
28 مئی ، 2012

لاپتا افراد کی تعداد دوبارہ بڑھتی جارہی ہے، وزیراعظم

لاپتا افراد کی تعداد دوبارہ بڑھتی جارہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ کوئی پتا نہیں ، سپریم کورٹ اُنہیں دوباہ بلالے، لاپتا افراد کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کل آرمی چیف کو اعلی سطح کے بین الصوبائی اجلاس میں بلایا ہے۔وزیراعظم نے یہ بات جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کہی۔دوران گفتگو وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ لاپتا افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو لوڈشیڈنگ مخالف مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کا ”مشورہ“ دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر وفاقی وزراء ، پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال میں شامل ہوگئے تو پھر کیا ہوگا۔

مزید خبریں :