28 مئی ، 2012
لندن … چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی بحالی میں سپریم کورٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ لندن میں انٹرنیشنل کورٹ آف جیورسٹس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ 1973ء کے آئین میں شہری آزادی اور انسانی حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، اگر ملک میں کہیں بھی انسانی حقوق پامال کیے جاتے ہیں تو ان کی حفاظت کی ضامن سپریم کورٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جوڈیشل ریویو کا اختیار استعمال کرنے سے ملک میں جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔