28 مئی ، 2012
کراچی … ڈالر نے روپے کا تیل نکال دیا، خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 92 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی طلب کا زور ہفتے کے آغاز پر ہی شروع ہوگیا اور ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 92 روپے 30 پیسے کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ہوا اور اس کی فروخت 93 روپے 60 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ڈیلرز کے مطابق خام تیل کی مد میں تقریباً 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور ہورہا ہے۔