کاروبار
28 مئی ، 2012

بجٹ میں مزید ٹیکس لگایا گیا تو کاروبار بند کر دینگے، سی این جی ایسو سی ایشن

بجٹ میں مزید ٹیکس لگایا گیا تو کاروبار بند کر دینگے، سی این جی ایسو سی ایشن

کراچی … سی این جی اسٹیشنز اونرز ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ سی این جی پر بجٹ میں مزید ٹیکس لگایا گیا تو کاروبار بند کر دیں گے۔ سی این جی اسٹیشنز اونرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش اور عبدالسمیع خان نے کراچی میں ایک پریس کانفرس سے خطاب میں بتایا کہ حکومت سی این جی کی قیمت پر ایل پی جی کو فروغ دینا چاہ رہی ہے۔ چیئرمین سی این جی ڈیلر زایسو سی ایشن عبدالسمیع خان نے بتایا کہ سی این جی پر پہلے ہی 3 روپے 50 پیسے فی کلو سیس لگادیا گیا ہے ، اس سی این جی دشمن فیصلے کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :