پاکستان
28 مئی ، 2012

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا، وزیراعظم کی متحدہ کے وفد سے گفتگو

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا، وزیراعظم کی متحدہ کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد … وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی۔ وزیر اعظم گیلانی نے یہ بات ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد سے بات چیت کے دوران کی، جس نے وزیر اعظم ہاوٴس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان گندم اور چینی برآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے وفد کو بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے گا جبکہ کراچی سرکو لر ریلوے منصوبے کیلئے جائیکا کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، یہ بھی طے پایا کہ پانی کی فراہمی کے منصوبے کے ۔ 4 کیلئے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وفد کو بتایا گیا کہ حیدر آباد کراچی موٹر وے ایم 9 پر کام شروع کرنے کیلئے ملائیشیا کی فرم نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اس سے پہلے اے این پی کے وفد نے سینیٹر حاجی عدیل اور فاٹا کے وفد نے منیر خان اورکزئی کی قیادت میں وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات کی اور اسپیکر کی رولنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید خبریں :