28 مئی ، 2012
اسلام آباد … تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں تاریخی جلسے کے بعد ان پر جنرل پاشا کی حمایت کا الزام لگانے والے مخالفین کے مْنہ بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے واضح اعلان کیا کہ وہ ن لیگ اور ایم کیو ایم سمیت موجودہ بدعنوان حکومت کو سہارا دینے والی جماعتوں سے اتحاد نہیں کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے صدر مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ 2008ء کے گوشواروں کے مطابق نواز شریف نے کوئی انکم ٹیکس نہیں دیا۔