28 مئی ، 2012
کراچی…پاکستان بزنس کونسل نے بجٹ تجاویز میں درآمدات پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان بزنس کونسل نے اپنی بجٹ تجاویز میں کہا ہے کہ حکومت مینوفیکچررز اور صنعتوں کے فروغ کے لیے اگلے بجٹ میں ایس آر او 593 واپس لینے کا اعلان کرے۔بزنس کونسل کی بجٹ تجاویز کے مطابق مینوفیکچررز کیلئے حکومت ٹیکس ایٹ سورس ایک فیصد کرے کیونکہ زائد ریٹ کے باعث ری فنڈ میں تاخیر کاروبار کیلئے ضروری رقم کی قلت کا سبب بنتی ہے۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ جن صنعتوں کی پیداوار پر سیلز ٹیکس نہیں انکے خام مال پر بھی سیلز ٹیکس ختم کیا جانا چاہیے۔