28 مئی ، 2012
پشاور … خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ نئی انتخابی فہرستیں تیار ہوجائیں تو صوبائی حکومت اکتوبر یا نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کیا اور اسی کے تحت جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ میاں افتخار کا کہنا تھا کہ بلاشبہ بلدیاتی نظام بہترین نظام ہے لیکن آمروں نے اسے اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد ڈپٹی کمشنر اور مجسٹریسی کا پرانا نظام بحال ہو جائے گا۔