پاکستان
28 مئی ، 2012

حکومت نے حج کیلئے فضائی کرایوں کا اعلان کردیا، 8 ہزار روپے تک اضافہ

حکومت نے حج کیلئے فضائی کرایوں کا اعلان کردیا، 8 ہزار روپے تک اضافہ

اسلام آباد … حکومت پاکستان نے رواں سال حج کیلئے فضائی کرایوں کا اعلان کردیا، حج کرایوں میں گزشتہ سال کی نسبت 6 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ عازمین کو مختلف نوعیت کے پاکستانی اور سعودی ٹیکسز بھی ادا کرنا ہوں گے۔ پی آئی اے کو موصول ہونیوالے نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت ملک کے جنوبی حصوں یعنی کراچی، سکھر اور کوئٹہ سے سعودی عرب کا دو طرفہ کرایہ 73 ہزار روپے ہوگا، جبکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت ہی ملک کے شمالی حصوں یعنی لاہور ، فیصل آباد ، اسلام آباد اور پشاور وغیرہ سے حج کرایہ 80 ہزار روپے ہوگا۔ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے عازمین کیلئے ملک کے جنوبی شہروں سے حج کرایہ 80 ہزار اور شمالی شہروں سے 92 ہزار روپے ہوگا ، اس کے علاوہ شیڈول پروازوں سے سفر کرنے والے عازمین حج کیلئے اس سال کرایہ ایک لاکھ 8 ہزار روپے ہوگا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق اعلان کردہ حج کرایوں میں ٹیکس شامل نہیں ، عازمین حج کو ٹکٹ کی خریداری کے وقت مختلف نوعیت کے پاکستانی اور سعودی ٹیکسز بھی ادا کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں :