انٹرٹینمنٹ
29 دسمبر ، 2015

رائڈ الانگ کے سیکوئل رائڈ الانگ2کانیا ٹریلر

رائڈ الانگ کے سیکوئل رائڈ الانگ2کانیا ٹریلر

نیویارک.......ہالی ووڈ کے معروف اداکار کیون ہارٹ اور آئس کیوب کی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم رائڈ الانگ کے سیکوئل رائڈ الانگ 2کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹم اسٹوری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کیون ہارٹ اور آئس کیوب کی جوڑی ایک مرتبہ پھر انڈر کور ایجنٹ کے روپ میں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے دکھائی دینگے۔

فلم کی کاسٹ میں کیون ہارٹ اور آئس کیوب کے علاوہ ٹیکا سمپٹر،بینجمن بریٹ،اولیویا من اور کین جیونگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

میٹ الواریز اور ول پیکر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے آئندہ برس15جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :