29 مئی ، 2012
واشنگٹن ... امریکی چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے پاکستان کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی سے متعلق امریکی سینیٹ کے فیصلے کی حمایت کردی۔ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جنرل مارٹن ڈیمپسی کا کہناتھاکہ وہ امریکی سینیٹ کی پاکستان کو دی جانی والی امداد میں کٹوتی سے متعلق فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ ایک سوال پرانھوں نے کہاکہ پاکستان میں سی آئی اے کومدد فراہم کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سزا دینے پر مایوسی ہوئی۔ تاہم ان کا کہناتھاکہ پاکستان عالمی اور علاقائی سطح پر اہم ملک ہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔