دنیا
30 دسمبر ، 2015

بھارت ، بھیک مانگنے والوں میں21 فیصد تعلیم یافتہ افرادبھی شامل

بھارت ، بھیک مانگنے والوں میں21 فیصد تعلیم یافتہ افرادبھی شامل

ممبئی … بھارت میں غربت اور مہنگائی اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے،ملک بھر میں 3 لاکھ72 ہزار افراد بھیک مانگتے ہیں ،75ہزار افراد پڑھے لکھے ہیں ، 3 ہزار سے زائد پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ ہولڈرز ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میںبتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بھیک مانگنے والوں میں21 فیصد افراد پڑھے لکھے ہیں۔ ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش پیش رہنے والے بھارت میں غربت و افلاس عروج پر ہے۔روزگار نہ ملنے کے باعث لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

بھارت کے سرکاری اداروں کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 72ہزار افراد بھیک مانگتے ہیں جن میں75 ہزار افراد پڑھے لکھے ہیں جو بھکاریوں کا 21 فیصد بنتے ہیں۔ان پڑھے لکھے بھکاریوں نے بارہویں کا امتحان پاس کیا ہوا ہے اور تین ہزار سے زائد ایسے بھکاری ہیں جنہوں نے پروفیشنل ڈپلومہ ، گریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری لی ہوئی ہے۔یہ صورتحال بھارتی حکومت کی جانب سے ترقی کے دعوؤں کا پول کھولنے کے لیے کافی ہے۔

مزید خبریں :