Time 26 اپریل ، 2025
پاکستان

5 ماہ کی طویل بندش کے بعد ناران سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

مانسہرہ کا خوبصورت تفریحی مقام ناران 5  ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے 7  گلیشیئرز ہٹا کر ریکارڈ وقت میں شاہراہ کو کھول کر ناران کی رونقیں دوبارہ بحال کردیں ۔

ناران میں 5 ماہ کی بندش کے بعد راستے کھلتے ہی سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی دی جائے گی۔

مزید خبریں :