Time 25 اپریل ، 2025
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، بانڈی پورہ میں نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے بانڈی پورہ میں کشمیری نوجوان کو جعلی مقابلےمیں شہید کردیا، شہید کشمیری نوجوان کو گزشتہ روزگرفتار کیا گیا تھا، اس کے علاوہ ضلع پونچھ میں بھی ایک کشمیری نوجوان کی لاش ملی ہے۔

 آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے بی جے پی حکومت کے وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اقوام متحدہ سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں آج بھارت کے متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیر مقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف وادی میں ہڑتال بھی ہوئی۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید خبریں :