پاکستان
29 مئی ، 2012

ڈاکٹر شکیل آفریدی بدعنوان اور رنگین مزاج شخص ہے، رپورٹ

ڈاکٹر شکیل آفریدی بدعنوان اور رنگین مزاج شخص ہے، رپورٹ

کراچی… ایک غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک بدعنوان اوررنگین مزاج شخص ہے۔خبر ایجنسی نے پاکستان کے متعدد حاضر اور سابق اہلکاروں سے انٹرویوز کئے ،جنہوں نے اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکا کی مدد کرنیوالے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو شراب پینے والااور خواتین کا رسیا قراردیا،جس پر خواتین سے زیادتی،انہیں ہراساں کرنے اور چوری جیسے الزامات لگ چکے ہیں۔ ان اہلکاروں کا کہنا ہے کہ شکیل آفریدی کا اصل جنون دولت کا حصول تھا۔2002 کی محکمہ صحت کی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر شکیل افریدی کوبد عنوان اور سرکاری نوکری کے لئے ناقابل اعتبار اور ناموزوں سمجھا جاتا تھا۔

مزید خبریں :