پاکستان
29 مئی ، 2012

سپریم کورٹ: بابر اعوان کیخلاف کیس کی سماعت27جون تک ملتوی

سپریم کورٹ: بابر اعوان کیخلاف کیس کی سماعت27جون تک ملتوی

اسلام آباد… سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل نے کہاہے کہ توہین عدالت کیس میں ملزم سابق وفاقی وزیربابراعوان کو صفائی کا مکمل موقع دیا جائے گا اور جلدبازی میں کوئی معاملہ نہیں نمٹایا جائے گا۔ جسٹس اعجازافضل اور جسٹس اطہرسعید پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، اس مقدمہ کی گزشتہ سماعت میں بابراعوان پر فرد جرم عائد ہوئی تھی، آج عدالت میں بابراعوان تو موجود تھے لیکن انکے وکیل نہیں آئے، مقدمہ کے استغاثہ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہاکہ انہوں نے بابراعوان کی یکم دسمبر والی پریس کانفرنس کی سی ڈی ، بطور شواہد پیش کردی ہے، بابراعوان نے کہاکہ انہیں صفائی پیش کرنے کیلئے کم از کم 8 ہفتوں کی مہلت دی جائے، وہ استغاثہ شواہد کے جواب اپنے دفاعی شواہد پیش کرناچاہتے ہیں،انہیں سی ڈی کے بطور شواہد قبولیت پر اعتراض ہے، بابراعوان نے کہاکہ انکا ٹرائل امریکہ میں قید عافیہ صدیقی جیسا نہیں ہونا چاہیئے کہ شواہد آئے اور ساتھ ہی فیصلہ دے دیا گیا،اس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہاکہ ایسا ہرگز نہیں ہوگا،بعد میں مقدمہ کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :