کاروبار
29 مئی ، 2012

بجلی نزخوں میں ایک روپیہ 97 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور

بجلی نزخوں میں ایک روپیہ 97 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور

اسلام آباد… نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گزشتہ ماہ اپریل کے بجلی نزخوں میں ایک روپیہ 97 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کرلیا ہے۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی نزخوں میں اضافہ کی پٹیشن پر سماعت کے بعد آج اس کی منظوری دی ، اس کے تحت ماہ اپریل میں جو بجلی استعمال کی گئی اس پر فی یونٹ 1 روپیہ 97 پیسے اضافی وصول کئے جائیں گے، بجلی نزخوں میں اس اضافہ کا اطلاق ، ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا تاہم اس کا کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن پر نفاذ نہیں ہوگا، نیپرا کی طرف سے بجلی نزخوں میں کئے گئے اضافہ کی وصولی کاطریقہ کار ابھی تعین کرنا باقی ہے۔

مزید خبریں :