کاروبار
29 مئی ، 2012

نیٹو کنٹینرز پر ڈیمرج ،کرایے کی رقم کا حجم 4ارب روپے تک پہنچ گیا

نیٹو کنٹینرز پر ڈیمرج ،کرایے کی رقم کا حجم 4ارب روپے تک پہنچ گیا

کراچی… نیٹو کنٹینرز پر ڈیمرج اور کرایے کی مد میں رقم کا حجم چار ارب روپے پہنچ گیا ۔ پورٹ ذرائع کے مطابق یہ تفصیلات حکومت کی جانب سے وزارت بندرگاہ وجہاز رانی کی جانب سے طلب کی گئی تھیں، ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ کی جانب سے ڈیمرج کی رقم دو ارب روپے ہو گئی ہے جبکہ پورٹ قاسم پر رکھے نیٹو کنٹینرز پر ڈیمرج تقریبا ایک ارب روپے کا تخمینہ ہے، دوسری طرف کسٹم بانڈڈ کیریرز ایسو سی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ٹرکوں پر رکھے کنٹینرز کا کرایہ اور دیگر خرچ پہلے ہی ایک ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے ، امکان ہے کہ حکومت امریکا سے مذاکرات میں اس رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

مزید خبریں :