03 جنوری ، 2016
کابل ......افغان صوبے ہلمند میں سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کرکے 69 مغویوں کو طالبان کی قید سے آزاد کرا لیا ۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق رہا کرائے گئے مغویوں میں 37 فوجی ، 7 پولیس اہلکار اور 15 شہری شامل ہیں ، طالبان نے کئی ماہ سے ہلمند کے کئی اضلاع پر قبضہ کررکھا ہے۔
ترجمان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ہلمند میں طالبان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔