کھیل
29 مئی ، 2012

آئی پی ایل کی فاتح کولکتا نائٹ رائیڈرز کی ہوم ٹاوٴن میں وکٹری پریڈ

آئی پی ایل کی فاتح کولکتا نائٹ رائیڈرز کی ہوم ٹاوٴن میں وکٹری پریڈ

کولکتہ … آئی پی ایل 5 کی فاتح کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہوم ٹاوٴن میں وکٹری پریڈ کی، ٹیم کے اعزاز میں ایڈن گارڈن میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ آئی پی ایل 5 کے فائنل میں چنئی سپر کنگز کو ہرانے کے بعد سے کولکتہ کی سڑکوں کا منظر کچھ مختلف ہے۔ آج آئی پی ایل فائیو کی فاتح کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنے ہوم ٹاوٴن میں وکٹری مارچ کیا، فتح کے جشن میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان تو تھے ہی ،ان کے ساتھ جوہی چاوٴلہ کے علاہ بھی کئی نامور شخصیات موجود تھیں جنہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کا جم غفیر سڑکوں پر امڈ آیا، اس دوران کچھ بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی تاہم انتظامیہ نے حالات پر قابو پالیا۔

مزید خبریں :