پاکستان
04 جنوری ، 2016

پاکستان میں داعش کی جڑیں مضبوط نہیں ہونے دیں گے، رانا ثناءاللہ

  پاکستان میں داعش کی جڑیں مضبوط نہیں ہونے دیں گے، رانا ثناءاللہ

فیصل آباد........وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کی جڑیں مضبوط نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے پاس داعش سے وابستہ لوگوں کی فہرست ہو تو سامنے لائیں۔

رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں جی سی وویمن یونیورسٹی چوک کا نام شہید فائٹر پائلٹ مریم مختیار کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان میں اب تک 100 کے قریب لوگوں کا داعش سے تعلق سامنے آیا ہے۔

ڈسکہ سے شام جانے کی تیاری کرنے والے لوگوں کو پکڑ کر انٹیلی جنس اداروں نے اچھا کام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے پاس داعش کے لوگوں کی فہرست ہے تو سامنے لائیں۔

مزید خبریں :