پاکستان
04 جنوری ، 2016

لاہور ، ہنجروال میں مخالف گروپ کی فائرنگ ، 2افراد ہلاک

لاہور ، ہنجروال میں مخالف گروپ کی فائرنگ ، 2افراد ہلاک

لاہور.....لاہور کے علاقے ہنجروال میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا ۔

پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے شادیول میں ایک شخص ملک فیصل اپنے دوست عمران اور دیگر افراد کے ہمراہ اپنے ڈیرے پر گیا ، وہاں پہلے سے موجود مخالف گروپ کے مصطفیٰ کھوکھراور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملک فیصل اور عمران موقع پر ہلاک جبکہ ایک شخص وسیم شدید زخمی ہو گیا ۔

زخمی کو قریبی اسپتال پہنچا دیاگیا ، اطلاع پر پولیس واردات کی جگہ پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے ۔

مزید خبریں :