پاکستان
04 جنوری ، 2016

سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان

سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان

اسلام آباد......پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ قابل مذمت ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سفارتی عملے اور مشن کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے، مسلم امہ کے اختلافات کا فائدہ دہشت گرد قوتیں اٹھا سکتی ہیں، پاکستان مسائل کا پُرامن حل چاہتا ہے ۔

مزید خبریں :