04 جنوری ، 2016
لاہور......سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی پر لاہور میں مختلف مقامات پر شمعیں روشن کی گئیں۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد لبرٹی چوک میں جمع ہوئی۔ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری، سلمان تاثیر مرحوم کے بیٹے شہریار،سول سوسائٹی کے ارکان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ میڈیا سے گفت گو میں پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں۔
گورنر ہاؤس لاہور کےسامنے مال روڈ پر بھی سلمان تاثیر کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پی پی رہنما خرم کھوسہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی شدت پسند سوچ کا ساتھ نہیں دیا۔ سابق گورنر سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر لبرٹی چوک اور مال روڈ پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔