انٹرٹینمنٹ
05 جنوری ، 2016

’دی فورس اویکنز‘ برطانیہ میں 2015 کی کامیاب ترین فلم قرار

’دی فورس اویکنز‘ برطانیہ میں 2015 کی کامیاب ترین فلم قرار

لندن ......ہالی وڈ فلم 'اسٹار وارز: دی فورس اویکنزبرطانیہ میں اپنی ریلیز کے صرف 16 دن بعد ہی 2015 کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی ہے جس نے باکس آفس پر 9 کروڑ 46 لاکھ پائونڈ کا بزنس کیا ہے۔

اسٹار وارز سلسلے کی نئی فلم 'دی فورس اویکنزنے امریکی سینما گھروں میں بھی ریکارڈ کمائی کر ڈالی ہے اور740 ملین ڈالر جوڑ کر 'دی فورس اویکنزنے باکس آفس پرٹائی ٹینک اور 'جراسک ورلڈکو پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسری جانب 'دی فورس اویکنزبرطانوی سینما گھروں میں بھی کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اورباکس آفس پر 16 دن میں9 کروڑ 35 لاکھ پانچ پائونڈ کا بزنس کرنیوالی فلم’اسپیکٹرز‘کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ جے جے ابراہم کی یہ فلم برطانیہ میں 94 ملین پائونڈ کا بزنس کرنیوالی فلم 'اواتارسے بھی آگے نکل گئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم اسکائی فال ہے جس نے 2012 میں باکس آفس پر 103 ملین پائونڈ کمائے تھے۔ '

دی فورس اویکنزنے گزشتہ برس کی کامیابیوں کے تسلسل کوٹوٹنے نہ دیا اور نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں ملکی سنیماگھروں میں 88 ملین ڈالر جوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

فلم پنڈتوں کاماننا ہے کہ 'دی فورس اویکنزبہت جلد 'اواتارکا 760 ملین ڈالر کا ریکارڈ بھی توڑنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

مزید خبریں :