پاکستان
06 جنوری ، 2016

فہمیدہ ریاض کمال فن ایوارڈ اور انعام کی حقدار قرار

فہمیدہ ریاض کمال فن ایوارڈ اور انعام کی حقدار قرار

اسلام آباد .....اکادمی ادبیات کی جانب سے کمال فن ایوارڈ 2014ءکے تحت فہمیدہ ریاض کو ایوارڈ اور انعام کا حقدار قرار دیے جانے کااعلان کیاگیاہے ۔

اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بوگھیو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ فہمیدہ ریاض کو ان کی عمر بھر کی گئی ادبی خدمات کے تحت کمال فن ایوارڈ اور 5 لاکھ روپے نقد انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ 12 قومی ادبی ایوارڈ مختلف زبانوں کی نظم و نثر ، ترجمے اور تحقیق کی کتابوں کو دیے گئے ہیں ۔

قومی ایوارڈ کے تحت ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا ہے،اردو نظم کے لیے ڈاکٹر محمد اقبال ایوارڈ امداد حسینی کی کتاب دھوپ کرن کو دیا گیا۔

مزید خبریں :