06 جنوری ، 2016
کراچی ......کراچی میں سپرہائی وے پر2 کاروں کے تصادم میں 2افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپر ہائی وےپر غوثیہ چڑھائی کے قریب 2 تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں،جس کے باعث اس میں سوار 3افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 افراد ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئےجبکہ زخمی شخص کو قریبی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمیر اور اور عاطف کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی ماڈل کالونی کے علاقے سے ہے۔