30 مئی ، 2012
لاہور… پنجاب کے گورنر سردار لطیف کھوسہ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس5جون کو طلب کر لیا ہے۔گورنر ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5جون کو3بجے سہ پہربلایا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر رانا محمد اقبال خان کریں گے،پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اس سیشن میں صوبائی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔