30 مئی ، 2012
کراچی… ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ دادو اور ملتان میں درجہ حرارت اڑتالیس جبکہ بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں سینتالیس ڈگری پر پہنچ گیا۔ پنجاب اورخیبر پختون خواہ کے بیشترمیدانی علاقے اور بالائی سندھ میں گرمی زور پکڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت اڑتالیس سے پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ تاہم آج رات مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور ، راولپنڈی اور لاہور ڈویژن میں شام کو گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔