پاکستان
30 مئی ، 2012

گوجرانوالہ ، رول نمبر سلپس نہ دینے پر طلباء کی توڑ پھوڑ

گوجرانوالہ ، رول نمبر سلپس نہ دینے پر طلباء کی توڑ پھوڑ

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر نجی کالج کی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کی رول نمبر سلپیں روک لیں۔ مشتعل طلبہ نے احتجاجاً کالج میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں کھڑی ایک موٹرسائیکل کو آگ لگادی۔ گوجرانوالہ کے ایک نجی کالج میں رول نمبر سلپیں نہ ملنے کے خلاف طلبہ مشتعل ہوگئے ، ہنگامہ آرائی کے دوران طلبہ نے کالج میں توڑ پھوڑ کرکے دفاتر کے شیشے ٹوڑ دئے اور کالج کے باہر کھڑی ایک موٹرسائیکل کو بھی آگ لگادی۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ رول نمبر سلپوں کے بدلے بھاری رشوت طلب کر رہی ہے۔ مظاہرین میں موجود مریم نامی طالبہ کا کہنا ہے کہ آج اس کا فرسٹ ایئر کا پیپر تھا جب وہ کمرہ امتحان پہنچی تو اسے یہ کہہ کر وہاں سے نکال دیا گیا کہ اس کے پاس جو رول نمبر سلپ ہے اس کی رجسٹریشن اس کالج میں ہے ہی نہیں۔ مظاہرے میں شامل بعض طلبہ ایسے بھی ہیں جن کے پیپرز جمعہ سے شروع ہوں گے۔ طلبہ و طالبات نے کالج کے باہر دھرنا دے رکھا ہے ، جہاں ان کے والدین بھی پہنچ گئے ہیں،پولیس بھی موقع پر موجود ہے تاہم کالج انتظامیہ غائب ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :