پاکستان
30 مئی ، 2012

پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، منورحسن

پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، منورحسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ قوم کو غربت کے اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے۔ زرداری اور گیلانی کے برسر اقتدار رہتے ہوئے مہنگائی اور غربت بڑھے گی۔ منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ کراچی میں مفاہمت کے نام پر دہشت گردوں کو گود میں بٹھا لیا ہے۔تمام جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہو جائیں اور گرینڈ الائنس بنا کر جدوجہد کریں۔ منور حسن نے اسپیکر کے خلاف مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ سمجھداری سے اچھے فیصلے کر رہی ہے لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حج مشکل بنا دیا، سابق وزیر حامد سعید کاظمی کو اب سچ بول دینا چاہیے جن، جن کو پیسہ کھلایا ان کا نام لے لینا چاہیے۔

مزید خبریں :