کھیل
30 مئی ، 2012

فرنچ اوپن ٹینس:اعصام الحق کا مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز

فرنچ اوپن ٹینس:اعصام الحق کا مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز

پیرس…پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے فرنچ اوپن ٹینس میں کامیاب آغاز کیا ہے۔،یولیئن روزے کے ساتھ وہ مینز ڈبلز کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔ رولین گیروس میں جاری ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق اور یولیئن روزے کی جوڑی دسویں سیڈ ہے۔ پہلے راوٴنڈ میں ان کا مقابلہ فرانسیسی کھلاڑیوں نکولز ری ناواند اور جوناتھن ڈیس نیئرس سے تھا۔ اعصام اور روزے نے میچ چھ۔ تین اور چھ۔ دو کے اسکور سے63منٹ میں اپنے نام کرلیا۔ اعصام الحق مکسڈ دبلز ایونٹ میں بھی اپنا پہلا میچ آج ہی کھیل رہے ہیں جہاں ان کی پارٹنر جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہچکووا ہیں۔

مزید خبریں :