30 مئی ، 2012
پیرس … سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں پہلا اپ سیٹ سرینا ولیمز کی شکست کی صورت میں ہوا،جنہیں ورجینی رزانو نے پہلے ہی راوٴنڈ میں ایونٹ سے باہر کر دیا۔ رولینڈ گیروس میں جاری ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ میں امریکا کی نمبر 5 سیڈ سرینا ولیمز نے فرانس کی رزانو کے خلاف پہلا سیٹ 6-4 سے جیت لیا۔ دوسرے راوٴنڈ میں بھی سرینا کو 5-1 کی برتری حاصل تھی، لیکن اس کے بعد کھیل میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی اور عالمی نمبر 111 نے مسلسل 6 گیمز جیت کر مقابلہ برابر کیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی رزانو نے 6-3سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے سرینا کو ایونٹ سے باہر کر دیا، ایک اور میچ میں روس کی ماریا شرا پوا نے رومانیہ کی الیگزینڈرا کدانتو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔