30 مئی ، 2012
کراچی … حبکو پاورپلانٹ کے قریب ساحل سے ملحقہ پکنک پوائنٹ پر خواتین سمیت 7 افراد ڈوب گئے، غوطہ خوروں نے 2 لاشیں اور 4 افراد کو تشویشناک حالت میں زندہ نکال لیا لیکن ایک شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، ایک شخص کی تاحال تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو کا عملہ حبکو پاور پلانٹ کے قریب ساحل پر پکنک منارہا تھا۔ پکنک منانے والے 7 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور حبکو پاور پلانٹ و ریسکیو ٹیموں کے غوطہ خوروں کی مددسے 2 افرادکی لاشوں سمیت 6 افرادکو نکا ل لیا گیا۔ مرنے والوں میں ایک خاتوں نرس بھی شامل ہے۔ اسپتال منتقلی کے دوران ایک اور شخص دم توڑ گیا جبکہ 3 افراد کو تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈوبنے والے ایک اورشخص کی تلاش جاری ہے۔