پاکستان
30 مئی ، 2012

پشاور میں آندھی اور گرد و غبار کا طوفان، 3 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پشاور میں آندھی اور گرد و غبار کا طوفان، 3 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پشاور … پشاور میں تیز آندھی اور گرد و غبار کے طوفان کے دوران مکانات کی چھتیں، درخت اور سائن بورڈز گرنے سے 3افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ پشاور میں آج سہ پہر تک سورج آگ برساتا رہا، اس دوران اچانک کالے بادل چھا گئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں چلنے والی آندھی کی رفتار 86 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، جس کے بعد ہر طرف گرد وغبار کے بادل چھاگئے۔ آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کچے مکانات کی دیواریں منہدم اور چھتیں اڑ گئیں۔ درخت اور سائن بورڈز اکھڑ گئے جن کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے، زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ آندھی اور طوفان کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ۔

مزید خبریں :