پاکستان
30 مئی ، 2012

کراچی: پاک بحریہ کی سالانہ سیفٹی ریویو کا انعقاد، نیول چیف کی شرکت

کراچی … کراچی میں پاک بحریہ کی سالانہ سیفٹی ریویو کاانعقاد کیا گیا جس میں نیوی کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے شرکت کی۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی میں بحریہ آڈیٹوریم میں پاکستان نیوی کی تنصیبات پر حفاظتی اقدامات کا جائز ہ لیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نیوی کے یونٹس پر کسی بھی ناشگوار واقعے سے نمٹنے اور احتیاطی تدابیر کا معائنہ کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے افسران اور جوانوں کو حفاظتی اقدامات پر زور دینے کی ہدایت کی۔ آصف سندھیلہ کا کہنا تھا کہ حفاظتی اور آپریشنل تیاری اہم جزو ہیں، ماضی میں کی گئی غلطیوں سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پی این ایس بدر کو ڈیسٹرائر کیٹگری جبکہ آبدوز حمزہ کو سب میرین کیٹگری میں انعامات دیئے گئے۔

مزید خبریں :