30 مئی ، 2012
لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے بجٹ تجاویز سمیت دیگر امور پر غور کیلئے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیاہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے 90 شارع قائداعظم پر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی کارروائی پر غور کے علاوہ بجٹ تجاویز، مختلف قوانین میں ترامیم اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔