پاکستان
14 جنوری ، 2016

سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مدرسہ سیل کردیا

سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مدرسہ سیل کردیا

سیالکوٹ........ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ کے ایک مدرسے سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر مدرسہ سیل کردیا۔

ذرائع سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ کارروائی منڈے جی گورائیہ کے ایک مدرسے میں کی گئی جو کالعدم تنظیم جیش محمد کے زیر انتظام چل رہاتھا۔

ذرائع سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق مدرسہ میں کالعدم تنظیم جیش محمد کیلئے چندہ جمع کیا جاتا تھا۔ مدرسے سے کمانڈوز یونیفارم، جہادی لٹریچر، کمپیوٹر اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم جیش محمدکے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے بھائی مولانا عبدالرئوف کو ساتھیوں سمیت حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملہ کے حوالے سے پاکستان میں کالعدم تنظیم کے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے بھائی مولانا عبدالرئوف سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یادرہے کہ مولانا مسعود اظہر نے طویل عرصے سے خودساختہ روپوشی اختیار کرکھی تھی اور سابق حکومتیں ان کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتی تھیں۔

مزید خبریں :