کھیل
30 مئی ، 2012

سینئر کھلاڑی ٹیم میں ہوتے تو یہ نتیجہ نہ ہوتا،ریحان بٹ

سینئر کھلاڑی ٹیم میں ہوتے تو یہ نتیجہ نہ ہوتا،ریحان بٹ

لاہور … پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کیلئے دستیاب ہیں اور اولمپکس کھیلنا چاہتے ہیں،جن کھلاڑیوں نے ایشین گیمز میں قومی ٹیم کو فتح دلائی وہ سینئر کھلاڑی اگر ٹیم میں ہوتے تو اذلان شاہ کپ میں یہ نتائج نہ ہوتے۔ اولمپیئن ریحان بٹ نے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سے معافی کی درخواست کردی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ریحان بٹ پر بھارت میں ورلڈ سیریز ہاکی کھیلنے کی وجہ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایچ نے کوئی پابندی نہیں لگائی، پی ایچ ایف کو بھی معاف کر دینا چاہئے۔

مزید خبریں :