انٹرٹینمنٹ
15 جنوری ، 2016

کرشمہ کپور نے مجھ سے صرف پیسوں کے لئے شادی کی،سنجے کپور

کرشمہ کپور نے مجھ سے صرف پیسوں کے لئے شادی کی،سنجے کپور

ممبئی......بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے بزنس مین شوہر کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا میں سر گرم ہیں ، یہ جوڑی باہمی اتفاق سے علیحدگی کے لئے کورٹ میں درخواست بھی دائر کرچکی ہے۔

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق سنجے کپور نے کہا ہے کہ کرشمہ نے مجھ سے شادی صرف دولت کی لالچ میں کی تھی تاکہ وہ آسائش کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔علاوہ ازیں وہ اپنے کیرئیر کو مجھ پر اور اپنے بچوں پر زیادہ فوقیت دیتی ہیں اسے لئے دہلی میں ہمارے ساتھ رہنے کی بجائے ممبئی شفٹہو گئی ہیں۔کرشمہ ایک اچھی بیوی ہونے کے ساتھ ایک اچھی بہو بننے میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں ۔

واضح رہے کرشمہ اور سنجے کی شادی 2003میں انجام پائی تھی تاہم بیٹے کی پیدائش کے بعددونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :