16 جنوری ، 2016
ممبئی.......بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی ہی زندگی پر مبنی کتاب لکھنے کی خواہشمند ہیں،انہوں نے اس خواہش کا اظہار ممبئی میںایک تقریب کے دوران کیا۔
ذرائع کے مطابق ایک تقریب کے دوران کنگنا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کامیابی پانے کیلئے کی جانے والی کوششیں اور جدوجہد کے بارے میں ایک کتاب لکھنا چاہتی ہیں خاص طور پر وہ وقت جب انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور جن مسائل کا انہیں سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ 10سال سے اس انڈسٹری میں محنت کر رہی ہیں،کئی بارذلت اور شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑا تا ہم اب وہ خود کو ایک کامیاب انسان سمجھتی ہیں۔