17 جنوری ، 2016
نئی دہلی........بھارتی فوج کے ریٹائرڈ اہلکاروں نے نئی دلی میں بھارتی وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا،اور ان سے کئے گئے حکومتی وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلے کی رہائش گاہ کے باہر ریٹائرڈ اہلکار بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور سڑک پر بیٹھ اپنے مطالبات کیلئے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
مظاہرین کو رکاوٹیں لگا کر ارون جیٹلے کی رہائش گاہ کے نزدیک آنے سے روکا گیا۔ بزرگ اور ریٹائرڈ اہلکار وں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ون رینک ون پینشن کے اطلاق کیلئے مودی اور ارو ن جیٹلے کو خط بھی لکھے لیکن ان کی فریاد کسی نے نہ سنی۔