دنیا
20 جنوری ، 2016

ڈنمارک :قوموں کی ترقی تعلیم کے حصول میں پنہاں ہے ،علیمہ خان

ڈنمارک :قوموں کی ترقی تعلیم کے حصول میں پنہاں ہے ،علیمہ خان

کوپن ہیگن......شفقت علی رضا......نمل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنر کی ممبر علیمہ خانم خان کا کہنا ہے کہ قوموں کی ترقی تعلیم کے حصول میں پنہاں ہے،آگے بڑھنے کے لئے ہمیںاپنے وطن میں اعلیٰ تعلیم کو عام کرنا ہوگا۔

نمل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنر کی ممبر علیمہ خانم خان نے یونیورسٹی کے لئے منعقد ہونے والے چیریٹی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نمل یونیورسٹی نے اس سال آکسفورڈ سے بہتر رزلٹ دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

چیریٹی پروگرام ’’ ہیلپنگ ہیومنٹی ‘‘ تنظیم کے پلیٹ فارم سے میاں طارق جاوید نے ترتیب دیا تھا۔جس میں ڈنمارک اور دوسرے یورپی ممالک سے پاکستانی فیملیزنے پروگرام میں بھر پور شرکت کی۔

پروگرام میں تعلیم کی افادیت اور پاکستان میں حصول تعلیم میں درپیش مشکلات پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کو اپنے وطن میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنے عطیات بڑھ چڑھ کر دینے چاہئیں۔

تقریب میں ثاقب تسلیم ،عامر خان درانی ، رضوان کاظمی ،خواجہ آصف ،سلمان احمد ،آصف ملک عمیر ڈار،نائلہ وسیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

نمل یونیورسٹی پراجیکٹ کے بارے میں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ساتھ خطاب کیا اور اس پروگرام کے منتظمین اور شرکاء کو تعلیم کے فروغ میں مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔پروگرام کے اختتام پر آرگنائزر میاں طارق جاوید نے عطیات دینے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔



مزید خبریں :