دنیا
20 جنوری ، 2016

عالمی تنازعات کا خاتمہ: بنیادی وجوہات کا حل ضروری ہے ،چین

عالمی تنازعات کا خاتمہ: بنیادی وجوہات کا حل ضروری ہے ،چین

نیویارک......... اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب لی جیائی نے تنازعات کے خاتمے کیلئے انکے بنیادی وجوہات کے حل کی کوششوں پر زوردیا ہے تا کہ سویلین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

چینی مندوب نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے بدھ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین تنازعات کے خاتمے کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تا کہ سویلین کی زندگیوںکا تحفظ ممکن ہو سکے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلح فریقین اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارد ادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق عام شہریوں کا تحفظ کریں ۔

مستقل مندوب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے ملکوں کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق تحقیقات کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہئے ۔

لی جیائی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو موثر سفارتی کاری کے ذریعے بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کر نے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے تا کہ سویلین کے خلاف تنازعات کے اثرات کم سے کم کیے جا سکیں۔

مزید خبریں :