دنیا
20 جنوری ، 2016

اوباما نے نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ کرنے پرمشی گن کے میئر کو طلب کرلیا

اوباما نے نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ کرنے پرمشی گن کے میئر کو طلب کرلیا

واشنگٹن......... امریکی صدر براک اوباما نے گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل کرنے میں ناکامی پر فلنتھ نامی شہر کے میئر کو وائٹ ہاؤس طلب کر کے تفصیلات معلوم کیں اور مسئلہ کے جلد کی ہدایت کی ۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ صدر نے مشی گن سٹی اور گردونواح میں موجود گندے پانی کی نکاسی اور دیگر صحت کے مسائل کوجلد حل کرنے کی ہدایت کی ۔اور مشی گن سٹی سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا حکم نامہ جاری کیا اور کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کو جلد حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ 2014 میں مقامی دریا کے ساحل کی کٹائی کے باعث پانی کا رساؤ شہری علاقوں کی جانب شروع ہوگیا تھا جس کے باعث وہاں کے شہرےوں کو صحت کے مسائل درپےش آرہے تھے۔

مزید خبریں :