پاکستان
21 جنوری ، 2016

بس اڈے کو ہزارگنجی منتقل کرنیکی30 جنوری کی ڈیڈ لائن

بس اڈے کو ہزارگنجی منتقل  کرنیکی30 جنوری کی ڈیڈ لائن

کوئٹہ......صوبائی حکومت نے کوئٹہ شہر سے ٹرانسپورٹرزاور بس اور کوچ اڈہ مالکان کو شہر کے نواحی علاقے ہزار گنجی منتقل کرنے کے لئے تیس جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے،دوسری جانب ٹرانسپورٹرز اور اڈہ مالکان حکومت کےاحکامات ماننے سے انکاری ہیں۔

کوئٹہ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک اور اس سے وابستہ دیگر مسائل کی وجہ سے بس اڈہ ہزار گنجی منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے، اس پر عملدرآمد کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز اور اڈہ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اڈے تیس جنوری تک منتقل کردیں ۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز اور اڈہ مالکان کا موقف ہے کہ وہ اس وقت تک اپنے اڈے منتقل نہیں کریں گے جب تک ہزار گنجی میں ضروری سہولیات اور سکیورٹی مہیا نہیں کی جاتی،حکومت محض زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے،اگر اڈے زبردستی منتقل کرنے کی کوشش کی تو ہڑتال کردیں گے۔

ایک محتاط اندازے کےمطابق کوئٹہ سے روزانہ پانچ سے سات ہزار مسافر کراچی، سکھر اور پنجاب کے شہروں سمیت اندورنِ صوبہ یا اندرون ملک سفر کرتے ہیں ،ان کے لئے ہزار گنجی میں نئےبس اڈے پر سہولیات اور سکیورٹی کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہےجسے بہرحال اسے پورا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :