پاکستان
21 جنوری ، 2016

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبہ بھر میں آج تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبہ بھر میں آج تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

پشاور........خیبرپختونخوا حکومت نے چارسدہ سمیت صوبہ بھر میں آج تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے،تاہم صوابی اور مردان کی یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت یوسفزئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آج تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ شوکت یوسف زئی نے سانحہ چارسدہ کے 3روزہ سوگ کےد وران قومی پرچم سر نگوں رہنے کا اعلان بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چارسدہ سمیت صوبہ بھر میں کہیں بھی اسکول یا کالج بند نہیں ہوں گے۔ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد پشاور کی جامعات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،جبکہ صوابی اور مردان کی یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔

مزید خبریں :