پاکستان
21 جنوری ، 2016

لاہور،نوابزادہ نصراللہ مرحوم کی رہائشگاہ اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں

لاہور،نوابزادہ نصراللہ مرحوم کی رہائشگاہ اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں

لاہور......پاکستان جمہوری پارٹی کے بانی نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی رہائشگاہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی زد میں آگئی ،اسے مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک بوہڑ والا چوک میں واقع نوابزادہ نصراللہ مرحوم کی رہائشگاہ کو سیاستدانوں کی اکیڈمی کا درجہ قرار دیا جاتا رہا ، اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں آنے پر اس تاریخی عمارت کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔

لاہور کے شہریوں نے نوابزادہ مرحوم کی رہائش گا ہ کو مسمار کرنے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ نوابزادہ نصراللہ جمہوریت کی علامت تھے ،وہ بچھڑے تو اب ان کی یادگار اس تاریخی رہائش گاہ کو بھی گرایا جا رہا ہے ۔

مزید خبریں :