21 جنوری ، 2016
کراچی.....سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کےرہنما وسیم اختر کے خلاف رینجرز کی جانب سے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے لیے 15 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔
رینجرز کی جانب سے وسیم اختر کے خلاف 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کیا گیا ہے۔ دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وسیم اختر نے رینجرز پرقربانی کی کھالیں چھیننے کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا۔ان کے اس بیان سے سے رینجرز جیسے قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
دوران سماعت وسیم اختر کی جانب سے محفوظ یار خان ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرایاگیا۔عدالت نے وسیم اختر کے وکلا کوجواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔