پاکستان
21 جنوری ، 2016

پشاور : فلائی اوور کے نیچے سے دو بم برآمد،ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور : فلائی اوور کے نیچے سے دو بم برآمد،ناکارہ بنا دیا گیا

پشارو.......پشاورپولیس نےارباب سکندر خان خلیل فلائی اوور کے نیچے نصب دو بموں کو ناکارہ کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

گلبہار پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گل بہار کے قریب ارباب سکندر خان خلیل فلائی اوور کے نیچے بم نصب کئے گئے ہیں۔ فوری طور پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔

اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق پل کے نیچے دو بم برآمد ہوئے۔ ریموٹ کنٹرول بم ایک ایک کلو گرام وزنی تھے۔ جنہیں واٹر کینن کے ذریعے ناکارہ بنادیا گیا۔

مزید خبریں :